قابض صہیونی حکام نے سنہ 1948ء کی جنگ میں صہیونی ریاست کے تسلط میں آنے والے شہر اللد میں ایک فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کر دیا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود خواتین اور بچوں سمیت تمام افراد کھلے آسمان تلے آگئے۔
عینی شاہدین نے قدس پریس کو بتایا کہ اسرائیلی پولیس اور اسپیشل فورس کے اہلکاروں کی بھاری نفری نے ایک فلسطینی شہری کے مکان کا محاصرہ کرنے کے بعد اسے بلڈوزر کی مدد سےمسمار کردیا۔
گھر کے مالک نعیم عبدالھادی نے بتایا کہ قابض پولیس نے کسی پیشگی نوٹس کے بغیر ان کے گھر پردھاوا بولا اور دروازے توڑ کراندر داخل ہوگئے۔ گھر میں موجود تمام خواتین اور بچوں کو بندوق کی نوک پر باہر نکالا اور اس کے بعد بلڈوزر کی مدد سے مکان کو مسمار کردیا۔