شنبه 16/نوامبر/2024

قابض صہیونی حکام نے فلسطینی اسیر کے مکان کی مسماری کی اجازت دے دی

پیر 6-جولائی-2020

قابض اسرائیلی حکام نے اتوار کے روز فلسطینی اسیر ندمی ابوبکر کے خاندان کے ملکیتی مکان کی مسماری کی اجازت دے دی جسکے بارے میں شن بیت کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک اسرائیلی فوجی کے قتل میں ملوث ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ، اسرائیلی فوج کے مرکزی کمان کے سربراہ نداف بادان نے اس حکم نامے پر دستخط کیے جس میں قیدی ابوبکر کے اہل خانہ کے ملکیتی مکان کو ضبط اور مسمار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

فوجی حکم کی ایک کاپی ابوبکر کے اہل خانہ کے حوالے کی گئی ، جنہوں نے حال ہی میں اس انہدام کے خلاف ایک پٹیشن دائر کی تھی ، لیکن آئی او اے نے ان کی درخواست مسترد کردی۔

اس سلسلے میں ، اسرائیلی انسانی حقوق کے ایک گروپ ، ھموکید نے مغربی کنارے کے شہر یعبد میں ابو بکر کے مکان کو مسمار کرنے کے سلسلے میں اسرائیلی ہائی کورٹ آف جسٹس کے پاس درخواست دائر کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

پچھلے مہینے قابض اسرائیلی فوج نے جینن کے قصبہ یعبد  پر دھاوا بولا اور 49 سالہ فلسطینی ابوبکر کے گھر میں ھسے ، جس کو مسمار کرنے کے پیش نظر اسرائیلی جیلوں میں قید کیا ہوا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں  نے ابو بکر پر مئی 2020 میں اینٹ سے  ایک اسرائیلی فوجی کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا۔

وکیل خالد محاجنہ ، جو زیر حراست اسیران کے  کمیشن اور  اپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والے سابق اسیران کے معاملات کے لئے کام کرتے ہیں ، نے کہا کہ ابوبکر کے خلاف اسرائیلی دعوے جھوٹے اور من گھڑت ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ قیدی ابوبکر نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

قیدی ابوبکر کی گرفتاری کے بعد سے ہی ان سے سخت تفتیشی سیشن کا انکشاف ہوا ہے اور مبینہ طور پر اسے غیر انسانی حالت میں نظربند  رکھا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی