چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا "او آئی سی” کے مندوب کی رہائش گاہ پر دھاوا

جمعرات 9-جولائی-2020

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر اسلامی تعاون تنظیم ” او آئی سی” کے مندوب کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور گھر میں گھس کر توڑپھوڑ کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بیت المقدس اسلامی تعاون تنظیم کے مندوب احمد الرویضی کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔

ایک پریس بیان میں احمد الرویضی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے ان کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا۔ ان کا کہنا تھا کہ رہائش گاہ پر چھاپہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے ایک پیغام ہے کہ وہ موجودہ جاری واقعات میں فلسطینیوں کی حمایت میں اٹھنے والی آوازوں  کو دبانا چاہتی ہے۔

الرویضی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کو گھر میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی اور مگر قابض فوجی دیواریں پھلانگ کر گھر کےاندر داخل ہوگئے۔ انہوں نے اپنے گھر پر مسلح اسرائیلی فوجیوں کے چھاپے کو عسکری اشتعال انگیزی قرار دیا۔

احمد الرویضی کا کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ القدس کو یہودیانے کی اسرائیلی سازشوں کےخلاف صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔ اسرائیلی ریاست کے مظالم کے باوجود فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔


مختصر لنک:

کاپی