فلسطین کےسنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں قابض صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی خاموشی سے نسل کشی جاری ہے۔ گذشتہ روز اندرون فلسطین میں زیمر شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 62 سالہ سعید عساف اور ان کے بیٹے27 سالہ رامی عساف کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔
ویب سائٹ "عرب 48” کی رپورٹ کے مطابق سعید عساف آساف ھروفیہ اسپتال میں نرسنگ کے شعبے میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ چند ماہ قبل انہوں نے دوسری شادی کی تھی۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے مقتول فلسطینیوں کے قتل کے شبے میں ایک 70 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ خیال رہے کہ رواں سال اندرون فلسطین میں نامعلوم مسلح یہودیوں کے ہاتھوں 45 فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔
اندرون فلسطین میں یہودی آبادکاروں کے حملوں میں فلسطینیوں کی شہادتوں کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ دو سال کے دوران قابض صہیونیوں نے فلسطینیوں کی پراسرار اور خاموش نسل کشی سے سیکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔