فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 262 فلسطینیوں کی کرونا کے تصدیق کی گئی ہے۔
فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ القدس میں کرونا کے مزید 71 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ رام اللہ البیرہ سے 8، الخلیل سے 151، طولکرم سے 20، بیت لحم سے 3، نابلس سے8 اور اریحا اور وادی اردن سے دو دو فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔
وزیرصحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران 31 فلسطینی صحت یاب ہوئے ہیں۔ الخلیل سے چھبیس اور نابلس سے پانچ فلسطینی صحت یاب ہوئے ہیں۔