یکشنبه 04/می/2025

نیتن یاھو کی رہائش گاہ کے باہر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

منگل 14-جولائی-2020

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی تل ابیب میں واقع رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والے شہریوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم سے کم چھ مظاہرین زخمی ہوگئے۔

اخبار ٹائمزآف اسرائیل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس اور بلدیہ کے اہلکاروں کی مظاہرین کے ساتھ مڈ بھیڑ ہوئی۔ یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب پولیس نے نیتن یاھو کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنےوالے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔

اس موقعے پر مظاہرین پولیس پر سنگ باری کی تاہم پولیس کی فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کی شیلنگ کے نتیجے میں کم سے کم چھ مظاہرین زخمی ہوگئے۔

مظاہرین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے تیس اہلکاروں اور بلدیہ کے انسپکٹروں نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔

مختصر لنک:

کاپی