جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عقوبت خانوں میں ہولناک تشدد سے 27 فلسطینی قیدی شہید

جمعرات 7-مارچ-2024

 

عبرانی اخبار’ہارٹز‘کیتحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ قابض فوج نے غزہ کے خلاف جارحیت کے آغاز سے لےکر اب تک اسرائیلی فوجی حراستی مراکز میں غزہ سے تعلق رکھنے والے 27 فلسطینی قیدیوںکو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

 

اخبارنے قابض فوجکے ترجمان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ زیادہ تر قیدیوں کو اسرائیلی "ایس ڈیتیمان” اور "عناتوت” اڈوں پرشہید کیا گیا ہے اور دعویٰ کیا کہ کچھقیدی پہلے سے موجود صحت کی خرابی کا شکار تھے یا جنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے”۔

 

فلسطینی محکمہامور اسیران اور فلسطینی اسیران کلب نے بار بار دنیا اور بین الاقوامی انسانی حقوقکے اداروں سے فوری اپیل بھیجی ہے کہ وہ غزی سے حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کےبارے میں رہائی اوران کے بارے میں معلومات فراہم کرے۔

انسانی حقوق کےاداروں نے غزہ سے حراست میں لیے گئے سیکڑوں فلسطینیوں کو جھنم جیسے گڑھوں میں رکھاگیا ہے جہاں انہیں ادنیٰ درجے کے انسانی حقوق بھی میسر نہیں انہیں بدترین اذیتوںکا سامنا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی