شنبه 16/نوامبر/2024

قابض صہیونی حکام نے بیت المقدس اور الخلیل میں دو مکانات مسمار کر دئیے

بدھ 15-جولائی-2020

قابض اسرائیلی حکام  (آئی او اے) نے بدھ کی صبح مقبوضہ بیت المقدس اور الخلیل میں دو مکانات مسمار کردیئے۔

بیت المقدس میں مقامی ذرائع کے مطابق ، بلڈوزروں نے بلدیہ ملازمین اور پولیس فورس کی مدد سے  جبل المکبر قصبے میں  قصبے میں شقیرات کے علاقے پر دھاوا بولا  اور غسان مصطفیٰ کے ملکیتی  مکان کو مسمار کر دیا۔

ہمیشہ کی طرح ، اسرائیلی بلدیہ نے یہ دعویٰ کیا  کہ مکان بغیر لائسنس کے تعمیرکیا گیا تھا۔

رواں سال کے آغاز سے ، صہیونی حکام  نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے متعدد مکانات اور ڈھانچے مسمار کردیئے ہیں۔

الخلیل میں ، اسرائیلی بلڈوزروں نے اسرائیلی فوجیوں کی حفاظت میں دورا قصبے کے مغرب میں واقع بیت مرسم نامی گاؤں میں ایک فارم ہاؤس مسمار کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ، اس گھر کو محمد عبد العزیز اور اس کے اہل خانہ نے گرمیوں کی تعطیلات والے مکان کے طور پر استعمال کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی