قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح الخلیل کے جنوب میں لیزفر کے علاقے میں فلسطینی خاندان کے ملکیتی دو مکانات مسمار کرنے کے بعد انہیں بے گھر کردیا۔
مقامی عہدیدار راتب الجبور نے کہا کہ اسرائیلی بلڈوزروں نے فوجیوں کی مدد سے بغیر لائسنس تعمیر کا بہانہ بنا کر محمود ابو قبیطہ اور اس کے بیٹے اسماعیل کے دو مکانات کو گرا دیا۔
جبور نے مزید کہا کہ انہدام کے نتیجے میں 10 افراد بے گھر ہو گئے ، اور یہ نشاندہی کی کہ ابو قبیطہ اور اس کے بیٹے نے اپنی زمینوں پر ان کی ملکیت ثابت کرنے کے لئے دستاویزات مہپیا کیے، جو غیر قانونی آباد کار بستی بیت یتیر کے قریب واقع ہیں۔