اسرائیل کی ایک عدالت کے حکم پر جیل میں قید کینسر اور گردوں کی بیماری کا شکار فلسطینی نضال ابوعاھور کو رہا کردیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ امور اسیران مقذ ابو عطوان نے بتایا کہ گذشتہ روز اسرائیلی عدالت نے زیرحراست کینسر کے مریض ابو عاھور کو ضمانت پررہا
کرنے کا حکم دیا جس کے بعد اسے رہا کردیا گیا اور مریض کو بیت لحم میں بیت جالا نامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ابو عاھور کو اسرائیلی فوج نے 23 جون 2020ء کو حراست میں لیا تھا۔