یکشنبه 04/می/2025

لبنان میں حماس کے وفد کی روسی سفیر سے ملاقات

منگل 21-جولائی-2020

گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں روسی سفیر الیکذنڈر زاسبکین سے ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنان میں حماس کے مندوب ڈاکٹر احمد عبدالھادی کی قیادت میں جماعت کے ایک وفد نے بیروت میں قائم روسی سفارت خانے میں روسی سفیر سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں حماس اور روس کے درمیان تعلقات، فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، فلسطینی پناہ گزینوں کو درپیش مشکلات، امریکا کے سنچری ڈیل منصوبے اور اسرائیل کے فلسطینی اراضی ہتھیانے کے نام نہاد الحاق کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب جہاد طہ، جماعت کے شعبہ اطلاعات کے انچار عبدالمجید عوضح اور دیگر شامل تھے۔

اس موقعے پر روسی سفیر نے کہا کہ جمہوریہ روس فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو نے اسرائیل کی طرف سے غرب اردن کے الحاق کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے اس علان پرعمل درآمد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی