عالمی ادارہ صحت ‘ڈبلیو ایچ او’ نے دنیا میں کرونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 284،196 کرونا کیسز کی تصدیق کی گئی۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران دنیا بھر میں کرونا کے نتیجے میں 9 ہزار 753 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ ایک روز میں کرونا سے ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ ہے۔
اس سے قبل 18 جولائی کو ایک دن میں کرونا کے 2 لاکھ 59 ہزار 848 کیسز سامنے آئے تھے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے کیسز نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔