جمعه 02/می/2025

قابض صہیونی فوجیوں کا جنین میں فلسطینی کسانوں پر اشک آور گیس سے حملہ

اتوار 26-جولائی-2020

قابض اسرائیلی فوج  نے مغربی کنارے کے ضلع جینن کے شہر برطعہ کے قریب فلسطینی مزدوروں پر اشک  پر حملہ کیا جس سے متعدد مزدوروں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے علیحدگی کی دیوار کے قریب درجنوں فلسطینی مزدوروں پر آنسو گیس کے گولے پھینکے۔

انہی ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ مزدور  دیوار علیحدگی کے متعدد دروازوں پر کھڑے تھے اور 1948 کے بعد سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے کے لئے تیار ہو رہے تھے جہاں وہ کام کرتے ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں ملازمت کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے فلسطینی 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ملازمت کے خواہاں ہیں ، اور چونکہ قابض اسرائیلی حکام عموما انہیں کام کے اجازت نامے جاری کرنے سے انکار کرتے ہیں ، لہذا وہ دیوار علیحدگی میں کھودے ہوئے سوراخوں سے اور دروازوں سے وہاں جاتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی