فلسطینی وزارت خارجہ و سمندر پار امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ بیرون ملک کرونا سے جاں بحق فلسطینیوںکی تعداد 197 ہوگئی ہے جب کہ کل 3856 فلسطینی بیرون ملک کرونا کا شکار ہوئے ہیں جن میں 1644 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے اور اتوار کے روز بیرون ملک کرونا کا شکار ہونے والا کوئی فلسطینی جاںبحق نہیں ہوا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں مزید 54 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد امریکا میں کرونا کے متاثرہ فلسطینیوںکی تعداد 2116 ہوگئی ہے جب کہ 68 فلسطینی امریکا میں جاںبحق ہوئے ہیں۔
ادھر چلی میں فلسطینی سفارت خانے کے مطابق چلی میں 32 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 5 حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ 26 صحت یاب ہوچکےہیں۔