جمعه 02/می/2025

جنین کے ایک قصبےمیں کرونا کے 11 مریضوں کی تصدیق، قصبہ سیل

جمعہ 31-جولائی-2020

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں العرابہ قصبے میں 11 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد العرابہ قصبے میں مکمل لاک ڈائون کیا گیا ہے۔ قصبے کو طبی نقطہ نظر سے سیل کردیا گیا ہے۔ جنین کے گورنر میجر جنرل اکرم الرجوب نے بتایا کہ جمعرات کے روزالعرابہ قصبے میں کرونا کے 11 مریض سامنے آئے ہیں۔ کرونا مریضوں کی تصدیق کے بعد  العرابہ قصبے کو سیل کردیا گیا ہے۔

ادھر مغربی جنین میں کرونا کے مزید 3 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی