جمعرات کے روز قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران تحریک فتح کے سیکرٹری شادی مطورکو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسیطن کے مطابق قابض فوج نے شادی مطور کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ القدس میں اسرائیلی ریاست کے مظالم کے خلاف ایک ریلی میں شرکت کی تیاری کررہے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے القدس میں فلسطینی گورنر عدنان غیث کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
قابض فوج نے عدنان غیث کے ساتھ یکجہتی کےلیے نکالی گئی ریلی پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسعرائیلی فوج نے القدس میں فلسطینی گورنر عدنان غیث اور تحریک فتح کے کئی دوسرے رہ نمائوں کو حراست میں لے لیا تھا۔