شنبه 16/نوامبر/2024

محمود عباس اور اسماعیل ھنیہ کی ‌ملکی صورت حال پر ٹیلیفون پر بات چیت

ہفتہ 1-اگست-2020

گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ٹیلیفون پربات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں  ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال، اسرائیلی ریاست  کے جرائم، فلسطینی اراضی کے اسرائیل سے الحاق کے صہیونی منصوبے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں‌ رہ نمائوں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ اور محمود عباس کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطینیوں‌کے حق واپسی، القدس، فلسطینی قوم کےدیرینہ حقوق، امریکا کےسنچری ڈیل اور الحاق کے اعلان پر تفصیل کے ساتھ بات چیت کی گئی۔

دونوں رہ نمائوں نے حماس اور فتح کے درمیان قربت پیدا کرنے کے لیے بات چیت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مختصر لنک:

کاپی