جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی فوجی جارحیت سے مزید قتل عام میں 82 شہادتیں

ہفتہ 9-مارچ-2024

 

غزہ میں وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 10قتل عام کیے ہیں، جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 افراد شہید اور 122 زخمیہوئے ہیں۔

 

غزہ میں وزارتصحت نے بتایا کہ گذشتہ اکتوبرکی سات تاریخ سے اب تک جارحیت میں 30960 شہید اور72524 زخمی ہوئے ہیں،جن  میں سے 72 فیصد بچے اور خواتین تھیں۔

 

شہید اور زخمیہونے والوں کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہے۔قابض دشمن فوج ایمبولینساور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتی ہے۔

 

گذشتہ 7 اکتوبرسے اسرائیلی قابض فوج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ چھیڑ رہی ہے جس کے نتیجے میں ایکلاکھ فلسطینی شہید، زخمی اور لاپتہ ہوئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی