شنبه 16/نوامبر/2024

روس کا مصر اورافریقی ملکوں میں فوجی اڈے قائم کرنے کے منصوبے کا انکشاف

بدھ 5-اگست-2020

جرمنی کے ایک موقر اخبار’بیلد’ نے انکشاف کیا ہے کہ روس نے مصر اور چھ افریقی ممالک میں فوجی اڈے قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے اور اس منصوبے پرعمل درآمد کے لیے ماسکو نے ان ممالک سے اجازت نامے حاصل کرلیے ہیں۔

اخبار نے جرمن وزارت خارجہ کی ایک خفیہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا  ہے کہ روس روس نے سنہ 2015ء کو 21 افریقی ممالک کے ساتھ فوجی تعاون کے معاہدے کئے۔اس معاہدے سے قبل روس کے صرف چار افریقی ملکوں کے ساتھ فوجی معاہدے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس نے مصری، جمہوریہ وسطی افریقا، سوڈان، اریٹریا، مڈغاشقر اور موزمبیق  سے فوجی اڈوں کےقیام کے لیے اجازت لے لی ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق جن ممالک کے ساتھ فوجی معاہدوں کے بعد فوجی اڈوں کے حصول کی بات کی ہے ان  کی افواج کو روس پہلے بھی عسکری تربیت فراہم کرچکا ہے۔ اسی ضمن میں روسی عسکری ماہرین نے جمہوریہ وسطی افریقا کے 180 فوجیوں کو تربیت فراہم کی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی