پنج شنبه 08/می/2025

لبنان: بیروت دھماکوں سے لرز اٹھا، 100 سے زائد ہلاکتیں

بدھ 5-اگست-2020

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کی شام ہونے والے خوفناک دھماکے میں اب تک کم سے کم 100 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ چار ہزار سے زاید افراد زخمی ہیں۔ دھماکے میں شہری تنصیبات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کی آواز پڑوسی ملک قبرص میں بھی سنی گئی ہے۔

لبنانی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کم ازکم 78 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور چار ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

لبنانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ ویئر ہاؤس میں 2750 ٹن امونیم نائٹریٹ موجود تھا۔ انہوں ے واضح کیا کہ ’میں تب تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک مجھے اس واقع کے ذمہ دار کا نہ پتہ چل جائے تاکہ اس کا محاسبہ کیا جائے او بہت سخت سزا دی جائے۔‘

اس سے قبل لبنان کے سکیورٹی چیف نے کہا تھا کہ یہ دھماکا اس علاقے میں ہوا ہے جہاں بڑی تعداد میں بارودی مواد موجود تھا۔

ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ شہر میں بندرگاہ والے علاقے میں ہوا تاہم اس دھماکے کی فوری طور پر وجوہات سامنے نہیں آئیں۔ جائے وقوعہ سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں دھماکے سے پہلے آگ اور دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسپتالوں میں مریضوں کی ایک بڑی تعداد پہچائی گئی ہے اور بہت سی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی