اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سےجاری کردہ رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مزید 324 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد صہیونی ریاست میں کرونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 77 ہزار 919 ہوگئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کے 53 ہزار 352 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 407 ہوگئی ہے۔
بیان میںکہا گیا ہے کہ کرونا کے 345 مریضوں کی حالت خطرے میںہے۔ 106 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں اور 565 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔