پنج شنبه 01/می/2025

فلسطین میں کرونا سے مزید 6 اموات، 426 نئے کیسز کی تصدیق، 500 صحت یاب

اتوار 9-اگست-2020

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 6 مریض دم توڑ گئے جب کہ 426 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 496 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ القدس میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے چار مریض جاں‌بحق ہوئے جب کہ 220 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

وزیر صحت کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونےوالے مریضوںکا تناسب 55 فی صد رہا۔

می کیلہ کا کہنا تھا کہ الخلیل شہر میں الفوار کیمپ میں 58 سالہ ایک خاتون اور اذنا میں ایک خاتون کرونا سے دم توڑ گئیں۔ دیگر چار اموات القدس میں ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الخلیل میں 112، نابلس میں8، اریحا میں 4، بیت لحم میں 25، قلقیلیہ میں 5، جنین میں ایک، رام اللہ البیر میں 19، طولکرم میں 13،القدس گورنری میں 239 اور اندرون القدس شہر میں 220 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی