شنبه 16/نوامبر/2024

امریکا: فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی خودمختاری کیلئے مدد روکنے کا بل پیش

منگل 18-اگست-2020

امریکا کی مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک امریکی نمائندے بٹی میک کولم نے کانگرس میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں ارکان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطینی علاقے مغربی کنارے پر اسرائیل کی عمل داری اور خود مختاری کے منصوبے کے لیے امریکا کی طرف سے کسی قسم کی مالی مدد نہ کی جائے۔ انہوں نے غرب کے اسرائیل سے الحاق کے صہیونی پروگرام کی مذمت کی اور کہا کہ اس مذموم منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے امریکا کسی قسم کی مدد نہ کرے۔

اس بل کی حمایت 30 سے زیادہ ترقی پسند جمہوری تنظیموں نے کی ہے۔ ایوان نمائندگان کے چھ ارکان نے اس کی مشترکہ سرپرستی کی جن میں مشی گن سے رکن کانگریس رشیدہ طلیب اور مینسوٹا سے الہان عمر شمال ہیں  اسکندریہ اوکاسیو (نیویارک) سے آیانہ پرسلی (میساچوسٹس)  سے مارک بونن  اور ر آندرے کارسن  اس بل کی حمایت کررہے ہیں۔

میک کولم نے ایک پریس ریلیز میں کہا  کہ میں چاہتا ہوں کہ فلسطینیوں کے انسانی حقوق کا احترام کیا جائے ، ان کے حق خودارادیت  اور امن ، سلامتی ، مساوات اور انصاف کو یقینی بنایا جائے۔

 

مختصر لنک:

کاپی