جمعه 15/نوامبر/2024

امارات سے ڈیل میں ابو ظبی کو’ایف 35′ جنگی طیارے فروخت کرنا شامل نہیں

جمعرات 20-اگست-2020

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ معمول پر لانے کے معادے میں ابو ظبی کو  امریکا کے ایف 35 (اسٹیلتھ) طیارے فروخت کرنے کی کوئی شرط شامل نہیں۔

 بنجمن نیتن یاہو نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے کا  جو گذشتہ جمعرات کو اعلان کیا گیا تھا میں اسرائیل کی طرف سے ریاست ہائے متحدہ امریکا اور متحدہ عرب امارات کے مابین اسلحے کے معاہدے پر کسی بھی منظوری کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا  3 اگست کو  واشنگٹن میں اسرائیلی سفیر رون ڈرامر نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی تھی اور انہوں نے مشرق وسطی کے کسی بھی ملک کو (ایف 35) اور دیگر جدید اسلحہ کے نظام کی فروخت نہ کرنے کی تصدیق کردی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ امن معاہدے میں اس سلسلے میں کوئی شق شامل نہیں ہے ، اور امریکا نے (اسرائیل کو) واضح کردیا ہے کہ وہ ہمیشہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اسرائیل کوفائدہ حاصل ہو۔ مگر اس کے بدلے میں کسی دوسرے ملک کو جدید اسلحہ کی فروخت پر سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

گذشتہ جمعرات کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل  کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کا ایک معاہدہ طے پاگیا ہے۔ انہوں نے اس ڈیل کو "تاریخ ساز” قرار دیا۔

ابو ظبی اور "تل ابیب” کے مابین تعلقات معمول پر لانے  کا اعلان دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون ہم آہنگی باہمی رابطوں اور دوروں کے تبادلے کا نتیجہ ہے۔

اس طرح ، متحدہ عرب امارات مصر اور اردن کے بعد اسرائیل  کوتسلیم کرنے والا تیسرا ملک بن گیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی