جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا نابلس میں وحشیانہ حملہ،دو فلسطینی شہید،29 زخمی

اتوار 28-جولائی-2024

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالیعلاقے نابلس میں بلاطہ کیمپ پر ہفتے کی شام صیہونی قابض فوج کی فضائی بمباری اور اندھادھند شیلنگ کے نتیجے ایک بچے سمیت دو شہری شہید اور 29 زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت اور ہلالاحمر نےبتایا کہ اسرائیلی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے کی گئی جارحیت 17 سالہ لوئی محمد مشہ اور24 سالہ نوجوان علی بسام حشاششہید اور 29 شہری زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ہمارے نامہ نگار نےاطلاعدی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں نے شہریوں کے ایک اجتماع پر بمباری کی، جن میں زیادہ تربچے تھے۔ان میں سے متعدد زخمی ہوئے جب کہ بعد میں دو کے شہید ہونے کی تصدیق کردیگئی۔

قبل ازیں وزارت صحت نے 17 سالہ لوئی محمدمشہ کی شہادت کا اعلان کیا تھا جبکہ رفیدیہ سرکاری ہسپتال میں طبی ٹیموں نے بلطہ کیمپپر قابض فوج کی جارحیت کے نتیجے میں 9 زخمیوں کے منتقل کیے جانے کی تصدیق کی۔

فلسطینی ہلال احمر نے کہاکہ قابض فوج کے ڈرون اور گن شپ ہیلی کاپٹر سے کیمپ میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہبنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور 13 زخمی ہوگئےتھے۔

ادھر عینی شاہدین نےبتایاکہ قابض فوج کی ایک بڑی فورس جس میں کئی گشت اور بکتر بند گاڑیاں شاملتھیں  نے بلطہ پناہ گزین کیمپ کا زمینیگھیراؤ کیا اور کیمپ پر شدید فائرنگ کی۔

مختصر لنک:

کاپی