جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس میں ہزراوں افراد کا اسرائیلی وزیراعظم کےاستعفے کےلیے مظاہرہ

پیر 31-اگست-2020

گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی عہدے سے برطرفی کے لیے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے نیتن یاھو کے خلاف عاید کرپشن کے تین کیسز میں ان کے ٹرائل کا بھی مطالبہ کیا اور لوٹی گئی قومی دولت قومی خزانے میں جمع کرانے اور نیتن یاھو کو کرپشن کی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز بیت المقدس میں شاہراہ بالفور پر ہزاروں یہودی آباد کاروں‌ نے نیتن یاھو کی کرپشن اور ان کی بد انتظامی کے خلاف جلوس نکالا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر نیتن یاھو کے استعفے کے مطالبات پرمبنی نعرے درج تھے۔

عبرانی اخبار کےمطابق مظاہرین نے پولیس کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے القدس میں جلوس نکالا اور کئی گھںٹوں تک میٹرو بس سروس بند کر دی۔

ادھر عبرانی ٹی وی چینلوں کے مطابق القدس میں نیتن یاھو کی رہائش گاہ کے قریب پیر گرائونڈ میں بھی ہزاروں یہودیوں‌نے نیتن یاھو کی برطرفی کے حق میں‌جلوس نکالا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے نتین یاھو سے حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی