پنج شنبه 01/می/2025

ناکہ بندی اور کرونا نے غزہ میں کینسرکےمریضوں کی مشکلات بڑھا دیں

جمعہ 4-ستمبر-2020

اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی 14 سال سے جاری ناکہ بندی اور حالیہ مہینوں میں کرونا کی وبا نے بالعموم پوری فلسطینی آبادی بالخصوص کینسرکے مریضوں کی زندگی پرگہرے منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ فدا پانچ سال قبل کیسنر کا شکار ہوئیں۔ وہ اپنا نفسیاتی بوجھ کم کرنے کے لیے روزانہ اپنا زیادہ وقت گھر سے باہر گھوم پھر کر گذارتی ہیں مگرکرونا کی وبا کے نتیجے میں وہ مسلسل 10 دن سے گھر میں مقید ہو کر رہ گئی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے فدا نے کہا کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے اسے اپنی صحت کے مزید بگڑنے کا اندیشہ ہے۔ اگر کرونا کی وبا اسی تیزی کےساتھ مزید پھیلتی ہے اور ہمیں گھروں کے اندر قید رہنے پر مجبور کیا جاتا ہے تواس جیسے دیگر دسیوں کینسر کے مریضوں کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

علاج اور ادویات کی سہولت کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس نے کہا کہ میری بیماری کی دوائی لانے میں میرا چھوٹا بھائی میری مدد کرتا ہے۔ وہ محکمہ صحت کی طرف سے وضع کردہ ایس اوپیز اور پروٹوکول پرعمل کرتے ہوئے ڈسپنریوں پر جاتا ہے مگراسرائیلی ناکہ بندی کے نتیجے میں اسپتالوں اور دواخانوں میں ادویات بھی قلت ہے۔

فلسطینی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق غزہ کی پٹی میں کینسر کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار سے زاید ہے۔ کرونا کی وبا کی وجہ سے عاید کی جانے والی پابندیوں نے کینسر کے ان مریضوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
کینسر کے مریض 46 سالہ محمد شعبان نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ کینسر کا علاج کراتے ہیں مگر کرونا کی وبا کی وجہ سے ان کی نگہداشت متاثر ہوئی ہے۔

شعبان کے اہل خانہ پریشان ہیں کیونکہ انہیں کینسر کے مریض کو مناسب طبی سہولیات کی فراہمی میں مشکل کا سامنا ہے۔ اسپتالوں میں او پی ڈی بند ہے اور ہنگامی نوعیت کے کیسز کے لیے اسپتالوں کو کھولا جاتا ہے۔

غزہ میں وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال مارچ سے  پھیلنے والے کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک غزہ میں 483 افراد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ اب میں 402 ایکٹو کیسز اور 76 صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ پانچ کرونا مریض فوت ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت نے کرونا کی وبا کے پیش نظر کینسر کے مریضوں کے علاج کے حوالے سے اقدامات کیے ہیں۔

غزہ میں عبدالعزیز الرنتیسی اسپتال کے ڈائریکٹر خالد ثابت نے کہا کہ اسپتال کو کینسر کے مریضوں کی فوری دیکھ بحال اور نگہداشت کے لیے مختص کیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی