عام طور پر جعلی ڈگری کی بنا پر ملازمت لینے والے لوگوں کی برطرفی کی خبریں تو آتی رہتی ہیں مگر جاپان میں منفرد نوعیت کی خبر سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک اصلی ڈگری والے ملازم کو 24 سال سروس کرنے کے بعد اس لیے برطرف کیا گیا کہ وہ اس سکیل میں بھرتی ہوا تھا اس کی تعلیمی قابلیت سے کم درجے کے لوگوں کے لیے تھا۔
اس وقت اس نے اپنی یونیورسٹی کی ڈگری کو حکام سے چھپائے رکھا اور اپنی تعلیم کم ظاہر کی تھی۔ حال ہی میں جب پتا چلا کہ وہ متعلقہ ملازمت کےلیے درکار تعلیمی قابلیت سے زیادہ تعلیم یافتہ تھا اور اس نے یونیورسٹی سے ڈگری بھی لے رکھی تھی تو اسے 24 سالہ کام کا تجربہ ہونے کے باوجود برطرف کردیا گیا۔
فرانسیسی اخبار’لی پوائنٹ’ کے مطابق یہ واقعہ جاپا کے علاقے خلیج اوساکا میں پیش آیا جہاں48 سالہ ملازم کو 24 سال کے بعد نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطرف ملازم کو اس لیے نوکری سے ہٹایا گیا کیونکہ اس نے ملازمت حاصل کرنے کے لیے جھوٹ بولا تھا اور اس کا اقدام ناقابل تلافی تھا۔