اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے بیروت کے قریب صبرا شاتیلا پناہ گزین کیمپ کے شہدا کی فاتحہ خوانی کے لیے شہدا قبرستان گئے جہاں انہوں نے ملاقات کرنےوالوں سے کہا کہ حماس شہدا کے خون سے غداری نہیں کرے گی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صبرا اور شاتیلا پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی اور لبنانی خون نے مل کر اس مٹی کو سیراب میا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم آج ایک بار پھر شہدا کے ساتھ کئے گئے عہد کی پاسدارای کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب، ڈاکو اور بدمعاش ملک ہے اچھا پڑوسی ہوسکتا ہے اور نہ ہی دوست یا اتحادی بلکہ اسرائیل پمیشہ فلسطینی قوم اور تمام عرب اقوام کا دشمن رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صبرا اور شاتیلا پناہ گزین کیمپ کے شہدا کی ارواح آج بھی قابض صہیونیوں کا تعاقب کررہی ہیں۔
خیال رہے کہ اسماعیل ھنیہ ان دونوں لبنان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے لبنانی قیادت سے ملاقات کی ہے۔