جمعه 15/نوامبر/2024

امریکا کی سوڈان کو پابندیاں اٹھانے کی آڑ میں‌ بلیک میل کرنے کی سازش

پیر 7-ستمبر-2020

سوڈانی  عبوری وزیر خارجہ عمر قمرالدین نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ان سے کہا تھا کہ سوڈان کی حکومت پہلے اسرائیل کو تسلیم کرے اور اس کے بعد سوڈان کا نام دہشت گردی پھیلانے والے ممالک کی فہرست سے نکالا جائے گا۔ مبصرین اور سوڈانی سیاسی قیادت نے امریکی وزیر خارجہ کےانداز کو خرطوم کو بلیک میل کرنے کی کوشش کے مترادف قرار دیا ہے۔

مقامی اخبار "التیار” کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ، قمرالدین نے بتایا کہ امریکی انتظامیہ نے سوڈان کو دہشت گردی کی کفالت کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے ہٹانے کے امکان کے بارے میں غور کرنے کا وعدہ کیا تھا  لیکن "تل ابیب” کے ساتھ سرکاری سطح پر تعلقات معمول پر لانے کی شرط رکھی گئی ہے۔ پومپیو نے سوڈان کے حوالے سے اختیار کردہ موقف کو مسترد کردیا تھا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ سوڈان میں عبوری خودمختار کونسل کے صدر عبد الفتاح البرہان نے یہ پوچھتے ہوئے پومپیو کو جواب دیا کہ سوڈان کو معاشی طور پر کیا حاصل  ہوگا؟۔

قمرالدین نے کہا کہ  پومپیو نے امریکی امداد کے بارے میں بات کی مگر اس کی تفصیل نہیں ‌بتائی۔ 

سوڈانی وزیر نے خبردار کیا کہ پومپیو نے وعدہ کیا تھا کہ امریکی حکومت اسرائیل کے ساتھ اس معاملے پرغور کرے گی۔  پھر سوڈان کو دہشت گردی کی کفالت کرنے والے والے ممالک کہی فہرست سے نکالا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی