فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ‘اسیران اسٹڈی سینٹر’ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2000ء کے بعد صہیونی زندانوں میں قابض انتظامی کے مظالم اور مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں 102 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
ستمبر 2000ء میں شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ کی 21 ویں سالگرہ پر جارہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 1967ء کے بعد اسرائیلی عقوبت خانوں میں 225 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 102 فلسطینی سنہ 2000ء کے بعد شہید ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سےاسرائیلی زندانوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوںکی تعداد 15 ہے۔ 40 فلسطینیوں کی موت اسرائیلی جیلوںمیں علاج نہ ملنے کے نتیجے میں ہوئی جب کہ تین قیدی وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں دم توڑ گئے۔
سال 2002ء میں اسرائیلی زندانوں میں سب سے زیادہ 25 فلسطینی قیدیوںکی اموات ہوئیں۔ اس سے قبل 2001ء میں 15 فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں شہید ہوچکے تھے۔