جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل میں کرونا کے باعث 1368 بڑے تعلیمی ادارے اور 1021 اسکول بند

جمعرات 10-ستمبر-2020

اسرائیلی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں‌کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران تعلیمی اداروں کے عملے میں‌کرونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد 1368 بڑے تعلیمی ادارے اور 1021 چھوٹے بچوں کے اسکول بند کردیے گئے۔

محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے پر کرونا کی وجہ سے 347 اسکول بند کیے گئے۔ اس کے بعد چھوٹے بچوں کے 1021 اسکولوں کو بند کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت اسرائیلی اسکولوں کے 1817 طلبا اور طالبات کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ اگرچہ ان کی زندگی خطرے سے باہر ہے مگران میں 186 ان علاقوں میں ہیں جنہیں خطرے کی بنا پر ریڈ زون میں شامل کیا گیا ہے۔
کرونا کے شبے میںح 24 ہزار 780 طلبا کو گھروں میں الگ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے کرونا کی وبا میں تیزی کے بعد 40 علاقوں کو حساس قرار دینے کے ساتھ ساتھ بیشتر علاقوں میں رات کا کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی