فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’کلب برائے اسیران’ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی ‘ریمون’ نامی جیل کو کرونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد سیل کردیا گیا ہے۔
کلب برائے اسیران کے مطابق اسرائیلی جیل ریمون میں جیل کے عملے کے بعض افراد کے کرونا کا شکار ہونے کے بعد قیدیوں میںبھی خوف اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
کرونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد قیدیوں کی اپنے پیاروں سے ملاقات روک دی گئی ہے۔
ادھر اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حال ہی میں گرفتار ہونے والے بعض فلسطینیوں کو عدالتوں میں پیش نہیںکیا جائے بلکہ ان کے میڈیکل اور کرونا ٹسٹ لیے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل کے ریمون نامی حراستی مرکز میں سیکڑوں فلسطینیوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ اس جیل میں متعدد فلسطینیوں کے کرونا کا شکار ہونے کے بعد انہیں دوسرے قیدیوں سے الگ کرکے تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے۔