قابض اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کی صبح رام اللہ شہر کے مغرب میں بیت سیرا گاوں میں زیر تعمیر فلسطینی مکان کومسمار کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے اسرائیلی بلڈوزروں نے بغیر لاءسنس تعمیر کا بہانہ بنا کر نامکمل مکان کو مسمار کر دیا جو کہ اسماعيل عنكاوي کی ملکیت تھا۔
فوجیوں نے مکان مالک اور دوسرے شہریوں کومسماری کے جگہ والے علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا۔
اسرائیلی فوجیوں نے اسی گاوں میں تین ماہ پہلے ایک زیر تعمیر مکان کو مسمار کیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں زیر تعمیر مکان مسمار کر دیا
جمعرات 17-ستمبر-2020
مختصر لنک: