فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمد اشتیہ نے کہا ہے امریکا فلسطینی قیادت اور پوری قوم کی سیاسی، اقتصادی اورمالی ناکہ بندی کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم اور قیادت امریکا سمیت کسی ملک کے دبائو میں نہیں آئے گی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کرونا وبا کی وجہ سے پابندیوں میں مزید سختی کریں گے۔ ہم فلسطین میں کرونا کی وجہ سے جانی نقصان کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق اور مستقبل کا خود فیصلہ کرے گی۔ ہم اپنی سرزمین سے وابستہ رہیں گے اور چند ڈالروں کے عوض ارض فلسطین کا سودا نہیں کریں گے۔
انہوں نے وادی النار میں چند روز قبل تین شہریوں کو بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کرنے کے واقعے کی فوری تحقیقات کیا حکم دیا اور کہا اس کہ طرح کے جرائم کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔