جمعه 15/نوامبر/2024

محمود عباس کی ترک صدر سے فلسطینی مصالحت میں مدد کی اپیل

بدھ 23-ستمبر-2020

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینیوں کے درمیان مصالحت اور انتخابات کی طرف آگے بڑھنے میں مدد کریں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور ان سے اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں کے درمیان مصالحت کے لیے ثالثی کا کردار ادا کریں۔

فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں‌ رہ نمائوں ‌نے ٹیلیفون پر بات چیت میں فلسطین کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر عباس نے اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ اور تحریک فتح کے درمیان ترکی کی میزبانی میں ہونے والی مصالحتی کوششوں کے بارے میں ترک صدر سے مدد کی درخواست کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اور تحریک فتح قومی مصالحت کے لیے تیار ہے اور اس سلسلے میں ہونے والی کسی بھی کوشش کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

صدر عباس نے کہا کہ وہ فلسطین میں بین الاقوامی مبصرین کی نگرانی اور ترکی کی معاونت سے انتخابات کے لیے تیار ہیں۔

دونوں رہ نمائوں ‌نے امریکا کی نگرانی میں عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی مہم اور نام نہاد امن معاہدوں کے مضمرات پر بھی بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں‌نے امریکا اور عرب ممالک کی طرف سے فلسطینیوں پر دبائو ڈالنے کی کوششوں ‌کو مسترد کر کے ان کا مقابلہ کرنے کی کوششوں پر اتفاق کیا۔

مختصر لنک:

کاپی