چهارشنبه 30/آوریل/2025

قومی مصالحتی عمل آگے بڑھانے کے لیے حماس اور فتح کے ترکی میں مذاکرات

بدھ 23-ستمبر-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ اور تحریک فتح کی قیادت نے کل منگل کے روز ترکی کی میزبانی میں قومی مصالحتی عمل آگے بڑھانے اور بیروت میں منعقدہ کل جماعتی کانفرنس کے فیصلوں ‌پر عمل درآمد کے لیے مذاکرات کیے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر خلیل الحیہ نے بتایا کہ ان کی جماعت قومی وحدت کے حصول میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس قومی مصالحت کے ذریعے جامع قومی تزویراتی حکمت عملی وضع کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ قضیہ فلسطین کو درپیش سازشوں کا متفقہ کوششوں سے مقابلہ کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ ستمبر کے اوائل میں بیروت میں کل جماعتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے بھی خطاب کیا جب کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سمیت دوسری فلسطینی جماعتوں کے قایدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں امریکا اور اسرائیل کی قضیہ فلسطین کا وجود مٹانے کی سازشوں اور الحاق کے اسرائیلی پروگرام کے خلاف مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقعے پر تمام فلسطینی دھڑوں نے قومی مصالحتی عمل آگے بڑھانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جسے ایک ماہ کے اندر اندر قومی مصالحتی عمل کے لیے میکانزم وضع کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی