اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد خلیجی ریاست بحرین روانہ ہوگیا ہے۔ یہ وفد دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے حتمی مسودے پر بات چیت کرے گا۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل ‘واللا’ نےمطابق حکومت کا ایک اعلیٰ اخٰتیاراتی وفد بیرون روانہ ہوگیا ہے۔ یہ وفد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت کے بعد منامہ روانہ ہوا ہے۔
وفدمیں وزیراعظم ہائوس کے ڈائریکٹر جنرل رونین پیریز، وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر الون اشپیز،قومی سلامتی کونسل کے عہدیدار اور مختلف وزارتوں کے مندوبین شامل ہیں۔
یہ وفد منامہ میں قیام کے دوران بحرینی ولی عہد کےشاہی دربار میں بحرینی وزارات خارجہ کے عہدیداروں کے ساتھ امن معاہدے کے مسودے اور اس کی شرایط پر بات چیت کرے گا۔
اسی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے ‘سینیر’ عہدیدارمعاہدے میں شامل امور پر بحرینی قیادت کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں بحرین کی حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ صہیونی ریاست کے ساتھ ہرسطح پر تعلقات معمول پرلانے کا اعلان کیا تھا۔