غزہ کی پٹی میں ماہی گیروں نے مصر کے علاقائی پانیوں میں چند میٹر اندر جانے والے تین فلسطینی ماہی گیروں کو مصری فوج کی جانب سے گولی مار کے شہید کرنے کے بعد احتجاج کے طور پر ہڑتال کی۔
ماہی گیروں کی کمیٹیوں نے کہا کہ تین بھائیوں جن میں سے دو مصری فوج کی فاءرنگ سے شہید ہوگءے اور ایک بری طرح زخمی ہے کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر آج اتوار کے روز اور سوموار کے روز دوپہر تک مچھلی کا شکار نہیں کیا جاءے گا۔
اس کے حصے کے طور پر حماس نے ہفتے کی شام اپنے بیان میں واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
حماس نے کہا کہ اس کو ماہی گیروں کے خلاف بار بار ہونے والی پرتشدد کارروائیوں کی کوئی وجہ یا منطق نہیں مل سکی۔
شہید ماہی گیروں سے اظہار یکجہتی کے لیے غزہ میں ماہی گیروں کی ہڑتال
اتوار 27-ستمبر-2020
مختصر لنک: