شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوجی عدالت سے بزرگ فلسطینی کو قید اور جرمانے کی سزا

جمعرات 1-اکتوبر-2020

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست ایک بزرگ فلسطینی کو قید اور بھاری جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کے مطابق اسرائیلی فوجی عدالت ‘سالم’ نے بدھ کے روز 64 سالہ فلسطینی خیرن حنون کو ایک ماہ قید اور ایک ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ امریکی کرنسی میں جرمانے کی رقم 300 ڈالر بنتی ہے۔

حنون کو اسرائیلی فوج نے 21 ستمبر کو شمالی طلوکرم کے علاقے عنبتا سے اس کے گھر سے حراست میں لے لیا تھا۔

چار ستمبر کو قابض فوج نے حنون کے ایک ریلی میں شرکت کے دوران قابض فوج نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور صہیونی ریاست کی توسیع پسندی کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیا تھا۔

اس موقعے پر فلسطینی صحافیوں‌نے حنون پر اسرائیلی فوج کے تشدد کی تصاویر لے لی تھیں جنہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی