ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ وہ دنیا بھر کے عالمی فورمز پر فلسطینی قوم اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوںکے لیے آواز بلند کرتے ہیں۔
جمعرات کے روز ترکی کی پارلیمنٹ کے 27 ویں سیشن پر پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ فلسطینی قوم کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارا ملک ، قوم اور حکومت سب فلسطینی قوم کے لیے آواز اٹھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیت المقدس ہمارا شہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ عظیم اول دوران عاید کی جانے والی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے۔ یہ ممکن ہے کہ عثمانی مزاحمت کا دور پھرزندہ ہوجائے۔