شنبه 16/نوامبر/2024

انتظامی قید کے خلاف طویل بھوک ہڑتال، اسیر ماہر الاخرس کی حالت تشویشناک

منگل 6-اکتوبر-2020

فلسطینی قیدی ماھر الاخرس غیر قانونی انتظامی نظربندی کے خلاف جاری  احتجاج کے طور پر بھوک ہڑتال 72  ویں روز میں داخل ہوگئی ہے، جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔

 زیر حراست افراد اوراپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والے  سابق اسیران کے امور کے کمیشن کے مطابق ، طویل عرصے سے بھوک ہڑتال اور کسی بھی قسم کے وٹامن یا مائعات لینے سے انکار کرنے کی وجہ سے قیدی اخرس کی  زندگی کو خطرہ ہے۔

کمیشن نے تصدیق کی کہ اگر اخرس کو فوری طور پر رہا کرنے کا فیصلہ  نہ کیا گیا تو وہ  اپنی بھوک ہڑتال کو نہیں روکیں گے۔

اس سلسلے میں ، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جاءے  قیدی کے اہل خانہ نے اس کی جان بچانے کے لئے فوری مدد کی اپیل کی ہے ، انہوں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ وہ شدید جسمانی کمزوری ، بار بار آزار اور ہوش کے کھو جانے اور دوسروں کو پہچاننے میں دشواری کا شکار ہے۔

مختصر لنک:

کاپی