فلسطین ، جزائمر القمر، قطر، کویت اور لبنان کے بعد لیبیا نے بھی عرب لیگ کے اجلاس کی صدارت قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
گذشتہ روز عرب لیگ کے سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں لیبیا سے کہا گیا تھا کہ وہ عرب لیگ کے 154 ویں سالانہ اجلاس کی صدارت قبول کرے تاہم طرابلس نے عرب لیگ کی صدارت سے معذرت کی ہے۔
لیبیا کی طرف سے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے ایک مکتوب میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں طرابلس عرب لیگ کے اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل عرب لیگ کے اجلاس کے لیے فلسطین کو دعوت دی گئی تھی مگر فلسطینی حکومت نے عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف بہ طور احتجاج عرب لیگ کی صدارت قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اس کے بعد کئی دوسرے عرب ممالک بھی عرب لیگ کی صدارت قبول کرنے سے انکار کرچکے ہیں۔