قابض اسرائیلی فوجنے 101 فلسطینیوں کو رہا کیا جنہیں پہلے غزہ کی پٹی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیںغزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر میں کارم شلوم کراسنگ کے ذریعے رہا کیا گیا۔
طبی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ رہائی پانے والے قیدیوں کی ایک بڑی تعداد رفح کے ہسپتالوں میں پہنچیہے جن کو قابض دشمن کی جیلوں میں مار پیٹ کے نتیجے میں فریکچر اور زخم آئے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیںہے کہ قابض فوج نے فلسطینیوں کو رہا کیا ہو۔ گذشتہ مہینوں کے دوران درجنوں کو الگالگ گروپوں کو رہا کیا گیا۔
اس سے قبل رہاہونے والے بہت سے قیدیوں نے بتایا کہ انہیں حراست کے پورے عرصے میں قابض فوج کیطرف سے مار پیٹ، تشدد، توہین اور غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘نے حال ہی میں غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدیوں پر ڈھائے جانے والےمظالم کا انکشاف کیا ہے، جنہیں موجودہ جنگ کے دوران گرفتار کرکے مختلف حراستیمراکز میں منتقل کیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہقابض فوج نے گزشتہ اکتوبر سے جاری جنگ کے دوران غزہ کی پٹی کے سیکڑوں مکینوں کو یرغمالبنا لیا تھا اور انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق قابض جیلوں میں کچھ قیدی شہید ہوئےتھے جب کہ ان میں سے کئی کا تا حال علم نہیں۔