اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نےکہا ہے کہ وہ عن قریب افریقا سے فلاشا نسل کے دو ہزار یہودیوں کو فلسطینی علاقوں میں آباد کریں گے۔
عبرانی ٹی وی چینل 7 کے مطابق صہیونی حکومت نے فلاشا نسل کے دو ہزار یہودیوں کو فلسطین میں لا کر بسانے کا اعلان کیا ہے۔ ٹی وی چینل کے مطابق فلاشا یہودیوں کو آباد کرنے کے لیے 370 ملین شیکل کی سرمایہ کاری کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ فلاشا یہودیوں کو حبشہ کے یہودی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ یہودی اسرائیل کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اور صہیونی حکومت زیادہ سے زیادہ یہودیوں کو فلسطین میں لا کر بسانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔