جمعه 15/نوامبر/2024

امارات کا اعلیٰ اختیاراتی سرکاری وفد آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کرے گا

بدھ 14-اکتوبر-2020

اسرائیل کے سیاسی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا ایک اعلیٰ اختیاراتی سرکاری وفد آئندہ ہفتے صہیونی ریاست کا دورہ کرے گا۔ وفد میں متحدہ امارات کے وزیر خزانہ، وزیر اقتصادیات اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار شامل ہوں گے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق  اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل الون اوشفیز نے بتایا کہ جلد ہی وہ بھی ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ امارات کا دورہ کریں‌ گے۔ اس دورے کا مقصد دونوں‌ ملکوں‌ کے درمیان حال ہی میں طے پائے امن معاہدے کو آگے بڑھانا ہے۔

دونوں‌ملکوں‌ کے درمیان سرکاری وفود ایک ایسے وقت میں ایک دوسرے کا دورہ کر رہے ہیں جب دوسری طرف امارات کا ایک کارگو بحری جہاز براہ راست دبئی کی جبل علی بندرگاہ سے شمالی فلسطین کی حیفا بندرگاہ پہنچا ہے۔

ریڈیو رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں ‌کے درمیان ایک ہفتے کے اندر اندر سمندری آمد و رفت کھول دی جائے گی۔

اس کے علاوہ امارات کی بور سعید، ابو ظبی اور جبل علی بندرگاہوں سے اسرائیل کی اشدود بندرگاہ پرباقاعدگی سے بحری ٹریفک چلائی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی