اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے صہیونی جیلروں اور جلادوں کی جانب دو فلسطینی قیدیوں جمال ابو الھیجا اور حسن سلامہ کو بہیمانہ تشدد کا بشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ جماعت فلسطینی قیدیوں کے خلاف صہیونی ریاست کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ایشل’ جیل میں قیدیوں پر جس بہیمانہ طریقے سے تشدد کیا گیا وہ قیدیوں کے خلاف ننگی جارحیت ہے اور اس طرح کے جارحانہ اقدامات کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید ہمارے فلسطینی بہن بھائی اور بزرگ قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی رہائی کے لیے حماس ہرسطح پر کوششیں کرے گی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل ایشل جیل کے وارڈ نمبر 10 پر اسرائیلی کمانڈو یونٹ مسٹاڈا کے جلادوں نے دھاوا بولا اور وہاں پر موجود قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد ان میں سے بعض کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔