اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کیسرکاری اور عوامی سطح پر آخری رسومات کل جمعرات کو ایران کے دارالحکومت تہران میںادا کی جائیں گی۔
حماس نے واضح کیاکہ شہید رہ نما کا جسد خاکی کل جمعرات کی سہ پہر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچایاجائے گا۔
بیان میں کہا گیاہے کہ شہید رہ نما کی روح کے لیے نماز جنازہ 27 محرم 1446ھ بمطابق 2 اگست 2024ء کو نماز جمعہ کے بعد دوحہ کیامام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی جائے گی۔
اس کے بعد ان کےپاکیزہ جسد خاکی کو ان کی آخری آرام گاہ میں منتقل کرتے ہوئے بانی امام قبرستان میںدفن کیا جائے۔
انہوں نے دوحہ میں کے شہید رہ نما کی نماز جنازہ عواماور، فلسطینی اور عرب قیادت کی بڑی تعداد شرکت کرےگی۔