چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی آبادکاروں کا بزرگ فلسطینی کسان پر تشدد

بدھ 14-اکتوبر-2020

یہودی آباد کاروں نے منگل کے روز رام اللہ کے مغرب میں نالین گاؤں کے قریب کسانوں کے  گروپ پر پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے ایک بزرگ فلسطینی کسان  کے سر میں چوٹیں آءیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ آباد کاروں نے گاؤں کی زمینوں پر قائم دیوار علیحدگی کے قریب کسانوں پر پتھراؤ کیا جس سے 73 سالہ کسان خلیل عمیرہ زخمی ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبادگاروں نے کسانوں کے  زیتون چننے کے لیے  استعمال ہونے والی سیڑھیوں کو توڑ دیا ۔

 

مختصر لنک:

کاپی