شنبه 16/نوامبر/2024

قابض صہیونی فوجیوں نے مسافر یطا میں خیمے ضبط کر لیے، خاندان بے گھر

اتوار 18-اکتوبر-2020

قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کی صبح الخلیل کے جنوب میں واقع مسفر یطا میں خیمے ضبط کرنے کے بعد ایک غریب فلسطینی خاندان کو بے گھر کردیا۔
مقامی عہدیدار فواد العمور نے بتایا کہ قابض صہیونی فوجیوں نے مسافر یطا (فلسطینی بستیوں کے ایک جھنڈ) کے علاقے الراقیز پر حملہ کیا ، مراد حماددہ کے خیمے کو ہٹا کر اسے ضبط کرلیا۔
العمور نے مزید کہا کہ صہیونی فوجیوں نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے اقدام کو جائز قرار دیا ہے کہ اس علاقے میں بغیر اجازت کے خیمے لگاءے گءے تھے۔
حمامہ خاندان کے نو افراد ، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے اس خیمے میں رہ رہے تھے قابض اسرائیلی افواج نے ستمبر کے آخر میں ان کے گھر کو منہدم کر دیا ۔

 

مختصر لنک:

کاپی